پولیس تشدد سے لاہور میں ہلاک ہونے والے عامر مسیح کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

لاہور : پولیس تشدد سے لاہور میں ہلاک ہونے والے عامر مسیح کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروادیاگیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھوکی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ اس واقعہ میں 6 افراد نامزد ہیں۔مقدمے میں سب انسپکٹر زیشان، انچارج ناصر بیگ، اور چار نامعلوم کانسٹیبلز شامل ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس تشدد ثابت ہو گیا ہے جس میں واضح ہے کہ عامر مسیح کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہونے والے تمام ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔اب تک کی تفتیش سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 11 ستمبر 2019

Share On Whatsapp