سعودی عرب میں فضا سوگوار، شہزادہ فیصل انتقال کر گئے

شہزادہ فیصل بن فہد بن مشری بن جلیوی ال سعود کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی

ریاض : سعودی عرب میں اس وقت فضا انتہائی سوگوار ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی خاندان کے اہم رُکن انتقال کر گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فہد بن مشری بن جلیوی السعود گزشتہ رات انتقال کر گئے ہیں۔ شاہی ایوان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ریاض میں نماز عصر کے بعد امام تُرکی بن عبداللہ مسجد میں پڑھائی جائے گی۔ وفات پانے والے شہزادہ فیصل، شہزادہ فہد بن مشاری کے فرزند تھے۔

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp