Shoaib Inspires Akhtar

نوجوان پاکستانی پیسر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر سے متاثر

انڈر19 میں کھیلنے والے پیسر اختر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند

لاہور : قومی انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ باﺅلر اختر شاہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے تیز ترین باﺅلر شعیب اختر سے بہت متاثر ہیں۔پی سی بی کی طرف سے پیش کردہ ایک ویڈیو میں اختر شاہ نے اپنے ان خیلات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا سے ہی راولپنڈی ایکسپریس سے متاثر رہے اور ان کی پیروی کرتے ہوئے فاسٹ باﺅلنگ سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔
اختر شاہ کا کہنا ہے کہ وہ شعیب اختر کی طرح کے زبردست فاسٹ بالر بننا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے کرکٹ کا آغاز ٹیپ بال سے کیا اور آہستہ آہستہ ہارڈ بال کی طرف آئے۔ ان کے لیے یہ خوشی کا مقام ہے کہ اپنی انتھک محنت کے باعث وہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
اختر شاہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے9.3 اوورز میں صرف 19 رنز دےکر 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جسے وہ اپنی اب تک کی سب سے زبردست پرفارمنس سمجھتے ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم اس وقت انڈر 19ایشیاءکپ میں ان ایکشن ہے جس کے لیے قومی سکواڈ روحیل نیازی (اسلام آباد، کپتان اور وکٹ کیپر) حیدر علی ( راولپنڈی، وائس کیپٹن) عامر علی (لاڑکانہ) ابوحریرا( ڈی ایم جمالی) عبد الوہاب بنگلزئی (کوئٹہ) اخترشاہ (کوئٹہ) فہد منیر( لاہور) محمد عامر (پشاور) محمد عباس آفریدی(فاٹا) محمد باسط علی(ملتان) محمد حارث (پشاور) محمد عرفان خان( فیصل آباد) محمد وسیم جونیئر(فاٹا) نسیم شاہ (لاہور) اور قاسم اکرم (لاہور) پر مشتمل ہے ۔ 

تاریخ اشاعت : پیر 9 ستمبر 2019

Share On Whatsapp