ناموراداکار احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائینگے

ایسے گھنائونے جرم کا جڑسے خاتمہ ہونا چاہیے ،ہر فرد اپنا انفرادی اور اجتماع کردار ادا کرے ‘گفتگو

لاہور : ناموراداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیںگے۔ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا جسکے لئے احسن خان کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ احسن خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھنائونے جرم کا جڑسے خاتمہ ہونا چاہیے اور اس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماع کردار ادا کرنا ہوگا۔
احسن خان نے کہا کہ اس حوالے سے بچوں کو بھی آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور نہ صرف ماں باپ کا فرض ہے کہ وہ بچوں کو اس کے حوالے سے بتائیں بلکہ بچوںکی نگہبانی کے فرائض بھی سر انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بچوں کو اچھی تعلیم اور ان کے روز مرہ کے اخراجات کو پورا کر دینے سے ذمہ داری پوری نہیں ہو جاتی بلکہ والدین کو اپنے بچوںکومناسب وقت بھی دینا چاہیے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 ستمبر 2019

Share On Whatsapp