پاکستان میں رہنا میرا ذاتی فیصلہ ہے ، مجھے اپنے ملک سے پیار ہے، اذان سمیع

اسلام آباد : موسیقار اذان سمیع نے کہا کہ پاکستان میں رہنا میرا ذاتی فیصلہ ہے کیونکہ مجھے اپنے ملک سے پیار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران موسیقار اذان سمیع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد موسیقار عدنان سمیع کے متعلق بہت کم بات کرتے ہیں لیکن وہ ان کی عزت بھی کرتے ہیں اور پیار بھی ۔ بھارت میں رہنااور بھارتی شہریت اپنانا ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور وہ اس کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان میری شناخت ہے اور اپنے ملک کا چنائو میرا ذاتی حق ہے ۔انھوں نے کہاکہ مجھے پاکستان سے پیار ہے اور میں ہمیشہ یہی رہ کر کام کرنا چاہوں گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 ستمبر 2019

Share On Whatsapp