Student Shoots To Internet Fame After Showing-off Huge Five-inch Thumb

پانچ انچ لمبا انگوٹھا دکھانے پر نوجوان راتوں رات مشہور ہوگیا

ایک طالب علم اس وقت مشہور ہوگیا، جب انہوں نے اپنا 5 انچ  لمبا انگوٹھا ایک ٹک ٹوک  ویڈیو میں دکھایا۔جیکب پینا کا تعلق ویسٹ پورٹ،  میساچوسٹس ہے۔ انہیں  تھمب بوائے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔20 سالہ جیکب کا کہنا ہے کہ انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں کہ اُن کا انگوٹھا  باقی ہاتھ کی نسبت زیادہ بڑا کیوں ہے لیکن وہ  انٹرنیٹ پر اسے دکھا کر لوگوں کو حیران کرتے رہتے ہیں۔ اپنے انگوٹھے کی وجہ سے ہی   ہفتے سے اب تک ٹک ٹوک پر اُن کے فالورز کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار ہوچکی ہے۔اُن کی ایک ویڈیو تو 20 لاکھ بار لائک کی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ لوگوں کو اپنا انگوٹھا دکھاتے ہیں تو لوگ پہلے خوفزدہ ہو جاتے ہیں،  پھر اپنے انگوٹھوں کے ساتھ تقابل کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 1 ستمبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں