Man Fined For Driving With Car Strapped To Top Of Car

کار پر کار نہیں چل سکتی۔ کار کو کار پر لوڈ کرنے والے ڈرائیور کو بھاری جرمانہ


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ایک ویلش ڈرائیور کو اس وقت بھاری جرمانے کا  سامنا کرنا پڑا جب  وہ اپنی کار کے اوپر ایک ناکارہ  کار لوڈ کر کے لے جارہے تھے ۔  اسی دوران دونوں کاریں نگرانی کےکیمروں کی زد میں آگئی۔
ایبرسٹویتھ مجسٹریٹ کورٹ نے  51 سالہ گلونڈور وان رچرڈز کو  ایک کار  سے دوسری کار ٹرانسپورٹ کرنے  سے دوسروں کو خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دیا۔
فوٹیج کے مطابق رچرڈز نے اپنی واکس ویگن کے اوپر  سکوڈا اوکٹاویا باندھی ہوئی تھی۔

جس وقت رچرڈز کی کار نگرانی کے کیمروں کی زد میں آئی، وہ ایبرسٹویتھ، ویلز کے صنعتی علاقے میں ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ رچرڈز نے اپنی حرکت کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے لوڈ کار کے ساتھ  1000 فٹ سے بھی کم فاصلہ طے کیا تھا۔
عدالت نے رچرڈز کو  ڈرائیونگ لائسنس پر تین  پینلٹی  پوائنٹس دئیے۔ انہیں  97 ڈالر جرمانہ اور 140ڈالر عدالتی لاگت  کی مد میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں