Video: Norwegians Defy Gravity At 'Death Diving' Championship

ناروے میں ہونے والی ڈیتھ ڈائیونگ چیمپئن میں 40 افراد نے حصہ لیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ناروے میں ایک ایسی ڈائیونگ چیمپئن شپ بھی ہوتی ہے، جس میں شرکا  کسی تالاب میں چھلانگ  لگا کر خود کو کچھ دیر کے لیے ایک ہی پوزیشن پر ساکت کر لیتےہیں۔
ڈیتھ ڈائیونگ چیمپئن شپ میں  شرکا اونچے ٹاور سے خود کو نیچے گراتے ہیں، کچھ دیر خود کو ایک پوزیشن پر رکھتے ہیں اور پھر گھوم کو خود کو پیٹ کے بل پانی میں گرا دیتےہیں۔پہلے وقتوں میں تو اس کھیل کا مقصد لڑکیوں کو متاثر کرنا ہوتا تھا لیکن اب  لڑکیوں سمیت بہت سے باہمت لوگ اس میں حصہ لیتےہیں۔


اس چیمپئن کا باضابطہ نام  ڈوڈز(dods) ہے، جس کا مطلب موت ہوتا ہے۔ اگست کے وسط میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 40 ڈائیورز نے حصہ لیا۔اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق ناورے سے ہی تھا  تاہم کچھ لوگ سوئیڈن، سپین ، ڈنمارک اور فن لینڈ سے بھی آئے تھے۔
یہ کھیل دیکھنے میں عام سا کھیل نظر آتا ہے لیکن اس میں کافی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں شرکا 10 میٹر یا 33 فٹ اونچے ٹاور سے جمپ کرتے ہیں۔ٹاور سے جمپ لگا کر  شرکا کو زیادہ سے زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں رہنا پڑتا  ہے لیکن آخری لمحوں میں گھوم کر پانی میں گرنا ہوتا ہے۔
حالیہ چیمپئن شپ کی  چند  جھلکیاں آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 30 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں