Man's Car Stolen While He Was Busy Robbing Store Across The Street

چورکو پڑ گئے مور۔ سٹور میں چوری کرنے والے گاڑی دوسرے چورنے چرا لی


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ اس قدر جلد مکافات عمل کا شکار ہوجائے گا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی گاڑی چورنے عین اس وقت چرا لی، جب یہ ایک سٹور میں چوری کی واردات کر رہا تھا۔
کینوک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اتوار کو دن چھ بجے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک گاڑی کی چوری کی رپورٹ پر موقع پر پہنچے۔
گاڑی  کے مالک ولیم کیلی نے بتایا کہ اُن کی پک اپ گاڑی کی چابیاں اندر سیٹ پر ہی رکھی تھیں۔
تاہم جب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ولیم صاحب اپنی گاڑی کی چوری کے وقت گلی کے پار ایک سٹور میں چوری کر رہے تھے۔
فوٹیج سے پتا چلا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے  ولیم کے گاڑی کے پیچھے اپنا موٹر سائیکل رکھا اور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ ویڈیو میں ولیم کو اپنی گاڑی کے پیچھے بھاگتے بھی دکھایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک ولیم کی گاڑی نہیں ملی ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق ولیم کو چوری کے جرم بینٹن کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 29 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں