Pain In The Butt – Man Somehow Lives With Eight Metal Needles Stuck In His Behind

ڈاکٹروں نے 10سال سے چینی شخص کے کولہوں میں چبھی ہوئی 8سوئیاں نکال دیں

ایک چینی شخص گزشتہ ایک دہائی سے کولہوں کےد رد میں مبتلا تھا۔ آخر کار اس شخص کو اس درد سے نجات مل گئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے اس درد کی وجہ بننے والی کشیدہ کاری کی 8 سوئیوں کو اس کے کولہوں سے نکال دیا ہے۔ یہ سوئیاں اس شخص کے دائیں کولہے میں چبھی ہوئی تھی۔
چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ ریٹائرڈ شخص چن گزشتہ دس سالوں سے کولہے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔

تاہم انہوں نے کبھی کسی ڈاکٹر سے اس بارے میں مشورہ نہیں لیا۔
وہ جب بھی دوڑتے ان کے کولہوں میں شدید سنسناہٹ ہوتی۔ تاہم مصروفیت کےباعث وہ کبھی ہسپتال نہیں گئے۔ آخر کار پچھلے ماہ انہوں نے ایک ڈاکٹر سے وقت لیا  اور انہیں  اس پر اسرار در د کے بارے میں بتایا۔ جب اس درد کی وجہ سامنے آئی تو ڈاکٹر اور چن دونوں ہی حیران ہو گئے۔
ایکسرے سے پتا چلا کہ  چن کے کولہے میں  ایک دو نہیں بلکہ  آٹھ سوئیاں چبھی ہوئی ہیں۔
چن نے یاد کرتے  ہوئے بتایا کہ ایک بار  وہ دفتر میں ہی  کوڑے کرکٹ پر گر گئے تھےا ور اس کوڑے میں ممکنہ طور پر سوئیاں بھی تھیں۔انہوں نے چند سوئیاں تو خود ہی نکال لی تھیں اور سمجھے کہ اب مزید کوئی سوئی نہیں ہے۔
سوئیاں دیکھ کر ڈاکٹر نے انہیں نکالنے کے لیے  آپریشن کا مشورہ دیا۔  15 اگست کو ہونے والے اس آپریشن میں  ڈاکٹروں نے  4  گھنٹوں میں چن کے کولہوں سے ساری سوئیاں نکال دیں۔
چن کی یہ عجیب و غریب کہانی وائرل ہوئی تو صارفین نے سوال اٹھائے کہ کوئی اتنی زیادہ سوئیوں کے ساتھ  کوئی کیسے زندہ رہ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 28 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں