Woman Reunited With Cat Missing For 11 Years

11سال بعد خاتون کی گمشدہ بلی مل گئی

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی بلی گم ہونے کے 11 سال بعد پھر مل گئی ہے۔ یہ جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک اہلکار اور مائیکرو چپ سکینر کی وجہ سے ممکن ہوا۔
میگی والز کا کہنا ہے کہ اُن کا بلا ٹائیگر کھلے دروازے سے گھر سے باہر نکلا تو  واپس نہیں آیا۔ میگی نے گھر تبدیل کر لیا لیکن اپنے گھر میں منتقل ہونے والے لوگوں کو ایک بھورے بلے  پر نظر رکھنے کاکہا۔

میگی کے ہمسایوں کو بھی ٹائیگر کبھی نہیں ملا لیکن ایس پی سی اے کی اہلکار کیرول او کانیل کا کہنا ہے کہ ٹائیگر تین سال سے اُن کے گھر کے چکر لگا رہا ہے لیکن کبھی اُن کے زیادہ قریب نہیں آیا۔
کیرول کا کہنا ہے کہ اںہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ بلا کسی نے چھوڑ دیا ہے یا گمشدہ ہے ، اسی لیے بلے کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے کیرول نے زیادہ کوششیں شروع کر دیں۔

کیرول نے ایس پی سی اے کا مائیکرو چپ سکینر لیا تو ٹائیگر کی مائیکر چپ سے میگی کا پتا مل گیا۔ میگی نے 11 سال بعد اس بلے کو اپنے گھر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔
میگی نے کیرول کا شکریہ ادا کیا کہ اُن کی محنت کی وجہ سے ٹائیگر انہیں واپس ملا۔
ایس پی سی اے کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کی صحت بہت اچھی ہے ، اس نے 11 سال شہر کی گلیوں میں گزارے تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں