طالبان سے مذاکرات جاری،خاصی پیشرفت ہوچکی ہے،امریکا

ْ زلمے خلیل زاد اور ان کی ٹیم نے امن عمل میں خاصی پیش رفت کی ہے،عہدیدارامریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن : امریکا نے کہاہے کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اورامن عمل میں خاصی پیش رفت ہوچکی ہے، امریکا نے انخلا کی مدت کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اور ان کی ٹیم نے امن عمل میں خاصی پیش رفت کی ہے۔خیال رہے کہ واشنگٹن، طالبان کے ساتھ یکم ستمبر تک معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ اسی ماہ افغانستان میں صدارتی انتخاب بھی ہو گا، جبکہ امریکی صدارتی انتخاب 2020 میں ہو گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 اگست 2019

Share On Whatsapp