سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر : سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق انتقال کرنے والے 2 نومولود تھے ، تیسرے بچے کی عمر 3 روز تھی۔یاد رہے کہ تھرپارکر میں رواں ماہ غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں رواں برس انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 535 ہو گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 19 اگست 2019

Share On Whatsapp