PCB Informed About Possible Attack On Indian Team

پی سی بی کو دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی ٹیم پر حملے کی اطلاع بذریعہ ای میل موصول

کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو مطلع کردیا ہے:ذرائع

لاہور : ایک جانب پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو لے کر جنگ کے حالات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر ممکنہ طور پر حملہ ہوسکتا ہے ،پی سی بی نے انٹر نیشنل سیریز ہونے کے باعث فور ی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کو مطلع کردیا ہے ۔
دوسری جانب ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے ہیں ۔دوسری جانب ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز22اگست سے شیڈول ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔                                                                                                                                                    

تاریخ اشاعت : اتوار 18 اگست 2019

Share On Whatsapp