ہالی ووڈ فلم ’’ملیفیسنٹ 2‘‘ 18 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

نیویارک : ایڈونچراور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ملیفیسنٹ 2‘‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ جواشم روننگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014ء کی فلم کا سیکوئل ہے جبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پرمبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اور فرنینڈا ڈینیز اسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 17 اگست 2019

Share On Whatsapp