پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق، اعجاز احمد، ذاکر خان اور شاہد نذیر کے نام ہیڈ کوچ کی پوزیشن کیلئے شارٹ لسٹ کر لیے گئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 4 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق، اعجاز احمد، ذاکر خان اور شاہد نذیر کے نام ہیڈ کوچ کی پوزیشن کیلئے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 4 ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ شارٹ لسٹ کیے گئے  چاروں نام سابق پاکستانی کرکٹرز ہیں۔
ثقلین مشتاق، اعجاز احمد، ذاکر خان اور شاہد نذیر کے نام ہیڈ کوچ کی پوزیشن کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان 19 اگست کو کرے گا، بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو عہدوں سے فارغ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار شائع کرکے درخواستیں طلب کی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابقہ کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور ٹرینر گرانٹ لیوڈن کو عہدوں سے فارغ کردیا تھا۔ پی سی بی نے ہیڈ کوچ، باؤلنگ کوچ، بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ٹریننگ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کیں۔ اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عہدے کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
بورڈ نے کوچنگ کے خواہش مند امیدواروں کے لیے معیار کا بھی اعلان کیا ہے اور بیٹنگ، باؤلنگ اور ہیڈ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس اور تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔ ٹرینر کے لییاسپورٹس میڈسن یا اسپورٹس سائنس میں بیچلر ڈگری کیساتھ تین سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی لیکن دس سال فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑی بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
بیٹنگ اور باؤلنگ کوچ کے لیے بھی امیدوار کا متعلقہ شعبے میں تجربہ دیکھا جائے گا۔اوپر درج معیار پر پورا اترنے والے نوکری کے خواہشمند افراد اپنی تصویر کے ساتھ نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے اور پھر کوچنگ اسٹاف کی تقرری کا اعلان کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 14 اگست 2019

Share On Whatsapp