چین، روس نے مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ بڑھا دیا

چین اور روس نے بھارت پر پریشر ڈالا ہےکہ کشمیر ایشو پر پاکستان سے مذاکرات کیے جائیں۔ بھارتی صحافی پراون کا بیان

لاہور : بھارتی صحافی پراون نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے مذاکرات کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے، چین اور روس نے بھارت پر پریشر ڈالا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے مذاکرات کرے، قوی امکان ہے جلد مودی سرکار مذاکرات کا عمل شروع کرے گی، کیونکہ بھارتی فوج لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سابق فوجی اور بھارتی صحافی پراون ساہنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ چین اور روس نے مذاکرات کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔
چین اور بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ جبکہ بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب تمام حقائق کو منظر پر لا رہا ہے۔ چین اور روس کے دباؤ کے بعد بھارت کیلئے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ بھارتی فوج عسکریت پسندی کے تدارک کے آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
بھارتی صحافی نے اپنی فوج بارے مزید کہا کہ آج ایک جدید دور کی جنگ ہمیں گھور رہی ہے، جبکہ بھارت نے جدید دور کی جنگ کیلئے فوج کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی لیبرپارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ جیریمی کوربن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ جیریمی کوربن نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحی ’’آزاد کشمیر‘‘ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے وزیر خارجہ کے دورہ آزاد کشمیر کی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مظفرآباد آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ کوہالہ میں مختصر قیام کے دوران اتوار کی شام پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ جس میں وہ اس دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نماز عید مرکزی عید گاہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کریں گے۔ وزیر خارجہ عیدِ کے روز مظفرآباد میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp