جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پہلی بار ہزاروں مسلمانوں نے کھلے آسمان کے نیچے عید کی نماز ادا کی

برلن کے علاقے کولمبیا ٹاؤن میں ہزاروں مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کرنے کے منظر نے سماں باندھ دیا

برلن : جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پہلی بار ہزاروں مسلمانوں نے کھلے آسمان کے نیچے ایک ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ برلن کے علاقے کولمبیا ٹاؤن میں ہزاروں مسلمانوں کے ایک ساتھ نمازِ عید ادا کرنے کے منظر نے سماں باندھ دیا۔ کولمبیا ٹاؤن میں برلن اور گردو نواح کے مسلمانوں نے اکٹھے ہو کر عید کی نماز ادا کی اور ہزاروں مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد بھی دی۔
اس موقعہ پر بچوں نے بہت زیادہ خوشی کا ظہار کیا، بچوں نے پہلی بار ایسا منظر دیکھا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد مین مسلمان مل کر خوشیاں منا رہے تھے۔ واضح رہے کہ آج یورپی اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ ان تمام ملکوں میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 11 اگست 2019

Share On Whatsapp