بغیر اجازت پاکستان میں آکر پریکٹس کرنے پر افغانستان کے کرکٹ کھلاڑی محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کیلئے معطل

لاہور : افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شہزاد کی پاکستان میں پریکٹس پر افغان کرکٹ بورڈ حرکت میں آگیا،بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد کا سنٹرل کنٹریکٹ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔ایک اعلامیے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی کو دوسرے ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔محمد شہزاد نے بنا اجازت کے پاکستان میں پریکٹس کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو جلد بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پشاور اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے انکشاف کیا ہے کہ صرف شہزاد ہی نہیں افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پشاور آکر کھیلتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp