بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہوں گی سکارلٹ جانسن

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کا کہنا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر قسم کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ فلم بلیک وڈو میں ڈیویڈ ہربر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکارلٹ جانسن نے کہا ہے کہ وہ بطور اداکارہ ہر طرح کا کردار کرنے کی خواہش مند ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتی کہ اداکار اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ لگا لے بلکہ بطور اداکار ان کا کام یہ ہے کہ وہ ہر طرح کا کردار کریں۔ کیٹ شارٹ لینڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سال 2020 میں سینما کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 10 اگست 2019

Share On Whatsapp