دولت مند شخص نے منگیتر کی وفاداری کا امتحان لینے کے لیے 28لاکھ روپے میں پیشہ ور ”شکاری“ کی خدمات حاصل کر لیں

ایک نامعلوم  دولت مند شخص نے ایک   آن لائن پلیٹ فارم پر اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ  عورتوں کا کوئی  خوبصورت ”شکاری“ اس کی منگیتر کو پھانسنے کی کوشش کرے تاکہ وہ   اپنی ہونے والی بیوی کی  اپنے ساتھ وفاداری کو جان سکے۔
ایک لگژری  ای کامرس ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں ایک شخص نے  ایک غیر معمولی درخواست پوسٹ کی  ہے۔جس میں ایک  دولت مند شخص نے  اپنے جیون ساتھی کے درست انتخاب میں مدد کا کہا ہے ۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے خوبصورت شخص کی تلاش میں ہے جو وفاداری کا امتحان لینے کے لیے  اس کی  ہونے والی بیوی کو پھانسنے کی کوشش کرے ۔ اس شخص نے بتایا کہ وہ اس کام کے لیے 15 ہزار پاؤنڈ یا 18 ہزار ڈالر ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ  مطلوبہ شخص کو دولت مند ظاہر کرنے کے لیے   مہنگی جائیدادوں، قیمتی کاروں اور پرتعیش اخراجات کے لیے رقم کا بندوست بھی وہ خود ہی کرے گا۔

اس کاروباری شخص نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی سابقہ دوستوں کو اس کی دولت میں ہی دلچسپی تھی، اب وہ نہیں چاہتا کہ اس کی  ہونے والی بیوی بھی  دولت کی وجہ سے شادی کرے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ تو اپنی منگیتر سے محبت کرتا ہے  لیکن اپنی منگیتر کی خود سے محبت کا پتا چلانے کے لیے  اسے یہ کام کرنا پڑ رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں