امریکہ،فلاڈیلفیا میں ایک مکان کے صحن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،تین افراد ہلاک

نیویارک : فلاڈیلفیا کے قریب ایک رہائشی علاقے میں ایک مکان کے صحن میں گزشتہ روز چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، یہ بات امریکی پولیس نے بتائی۔ مقامی پولیس کے مطابق فلاڈیلفیا سے تقریباً20میل(32کلومیٹر) دور مقام پنسلوینیا کے علاقے بالائی مورلینڈ میں صبح چھ بجے کے بعد ایک انجن پر چلنا والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں ایک شہری کی کال موصول ہوئی جس نے اطلاع دی کہ ان کے صحن میں ایک طیارہ آگرا ہے ۔ پولیس محکمہ یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہوا کہ طیارے میں تین مسافر سوار تھے اور یہ سب ہلاک ہو گئے ہیں ، یہ بات بالائی مورلینڈ فورس نے بتائی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں ایک خاوند اور اس کی بیوی جن کی عمریں بالترتیب ساٹھ اور 54برس تھیں اور ان کی 19سالہ بیٹی ہلاک ہو گئی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp