How Rats Are Saving Human Lives With Their Noses

ہیرو چوہے اپنی ناک سے انسانوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں

چوہوں کو عام طور پر کراہت اور نفرت سے دیکھا جاتا ہے لیکن دنیا میں ایسے چوہے بھی ہیں جو انسانوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں۔ 1997 سے ایک غیر تجارتی تنظیم، جس کا ہیڈکوارٹر تنزانیہ میں ہے،  بہت بڑے سائز کے افریقی چوہوں کی دو چیزیں، بارودی سرنگیں اور ٹی بی کا مرض ، شناخت کرنے کے لیے تربیت کر رہی ہے۔
اپوپو،  یا APOPO جو ڈچ نام  Anti-Persoonsmijnen Ontmijnende Product Ontwikkeling کا مخفف ہے، نامی تنظیم چوہوں کو بارودی سرنگوں  اور ٹی بی کی تشخیص کرنا سکھا رہی ہے۔

تنظیم نے ان چوہوں کو ہیرو چوہے (HeroRats) کا نام دیا ہے۔
متروک بارودی سرنگیں ہر سال 4 ہزار افراد کی جان لے لیتی ہیں جبکہ ٹی بی کا مرض پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔اپوپو کے مطابق صحرائے صحارا کے ساتھ کے ممالک میں لاکھوں افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں۔
ہیرو چوہوں کو بارودی سرنگیں ڈھونڈنے کی تربیت دی جاتی ہے۔یہ چوہے ٹی این ٹی سونگھ سکتے ہیں۔
یہ اتنے ہلکے ہوتے ہیں  کہ ان کی وجہ سے بارودی سرنگ نہیں پھٹتی۔ یہ چوہے جب  ٹی این ٹی یا دھماکہ خیز مواد سونگھتے ہیں تو  زمین کھودنا شروع کر دیتے ہیں۔ ٹی بی کے مرض کی شناخت کے لیے  ہیرو چوہا  20 منٹ میں لعاب دہن کے 100 نمونے چیک کر سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں لیبارٹری ٹیکنیشن کو یہ کام پورا کرنے میں 4 دن لگتے ہیں۔
اس تنظیم نے ابھی تک 111 چوہوں کی تربیت کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  اپنی ”ملازمت“ کے دوران کوئی بھی چوہا کبھی غائب نہیں ہوا۔ ریٹارئرمنٹ کے بعد بھی یہ چوہے پرامن زندگی گزارتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں