نادیہ علی نے عید پر دھوم دھڑکا کرنے کیلئے نئی ڈانس آئٹم تیار کر لی

سابقہ کامیابیوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر تھیٹر کی دنیا میں دھوم مچا دونگی ،نادیہ علی

لاہور : نادیہ علی نے عید پر دھوم دھڑکا کرنے کیلئے نئی ڈانس آئٹم تیار کر لی،تفصیلات کے مطابق فلم سٹیج کی معروف اداکارہ جو کہ عرصہ 4سال سے شوبز انڈسٹری سے آوٹ تھی اب وہ عید الضحیٰ کے موقع پر نوشاب تھیٹرملتان میں سٹیج ڈرامہ ’’خرچے ساڈے بکرے تاڈے‘‘میں مرکزی کرادار ادا کرینگی جس کیلئے انہوں نیو اور منفرد ڈانس آئٹم تیار کر لی ہے ، ادا کارہ نادیہ علی کا کہنا ہے کہ کچھ گھریلوں معملات کی وجہ سے عرصہ 4سال شوبز میں کام نہیں کر سکی مگر اب اپنے پرستاروں کی بھر پور فر مائش پر دھوم مچانے کیلئے نئی ڈانس آئٹم تیار کی ہے اور سابقہ کامیابیوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر تھیٹر کی دنیا میں دھوم مچا دونگی ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp