پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی، فردوس عاشق اعوان

, کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے،ہر وہ اقدام کرینگے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں، معاون خصوصی

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔ ڈراموں، فلموں اور اس نوع کا بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp