Sealed Copy Of Nintendo Game Sells For $9,000 In Online Auction

38 ڈالر میں خریدی گئی نائیٹنڈو گیم کی پیکڈ کاپی 9000 ڈالر میں فروخت ہوگئی

1987 کی نائیٹنڈو گیم کی ایک نایاب پیکڈ کاپی  9000 ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔ گیم فروخت کرنے والے کو یہ کاپی  نیواڈا میں واقع اپنے گھر کے بالا خانے سے ملی تھی۔
سکاٹ آموس کا کہنا ہے کہ انہیں  کڈز اکاروس کی کاپی  کرسمس  یا سالگرہ کےتحفے میں ملی تھی اور رینو میں واقع اُن کی ماں کے گھر کےبالا خانے میں محفوظ تھی۔
اس گیم کو 38.45 ڈالر بشمول ٹیکس میں خریدا گیا تھا۔ ہیریٹیج  آکشنز کا کہنا ہے کہ یہ اُن چند نایاب گیمز میں سےایک ہے، جو پیکڈ حالت میں ملی ہیں۔
آکشن ہاؤس نے اس گیمز کو آن لائن نیلامی کے لیے درج کیا، جہاں یہ 9 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔سکاٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس  رقم کو اپنی بہن کے ساتھ بانٹیں گے اور اپنے خاندان کو ڈزنی ورلڈ کی سیر  کرائیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 7 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں