زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کی خواہش ہے، حنا الطاف

اسلام آباد : اداکارہ حنا الطاف نے کہا وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جینا چاہتی ہوں۔ نجی ٹی وی پر انٹر ویو دیتے ہوئے حنا الطاف کا کہنا تھا کہ وہ کم عمری میں ڈپریشن کی مریض بن گئی تھیں جس کی وجہ ان کی ذاتی زندگی کی پریشانیاں اور معاشرے کی منفی شوچ تھی اور انہوں نے اس بیماری کا سامنا کرتے ہوئے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے جس کے بعد ان کی سوچ بدل گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اب ان کو لگتا ہے کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے اور وہ اسے منفی چیزوں ور لوگوں سے دور رکھتے ہوئے بھرپور طور پر جینا چاہتی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp