سٹیج اداکار قیصر پیا اور شاہد خان حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور : ا سٹیج اداکار قیصر پیا اور شاہد خان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار قیصر پیا نے حج روانگی سے قبل سوشل میڈیا پراپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ وہ حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ انھوں نے لکھا اللہ کا شکر ہے حج پر جا رہے ہیں ۔ان کے علاوہ معروف گلوکار عاطف اسلم، اداکار فیروز خان اور دیگر کئی فنکار بھی رواں برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp