A Fashion Designer Instagrammed His Shoes On Top Of His Ferrari, And Ferrari Is Threatening To Sue

فراری پرجوتے رکھ تصویر انسٹاگرام کرنے والے فیشن ڈیزائنر کو کمپنی نے مقدمے کی دھمکی دے دی

فراری لگژری گاڑیاں بنانے والی طالوی کمپنی ہے۔یہ کمپنی نہیں چاہتی کہ کوئی بھی اُن کی گاڑی، چاہے  اسے خریدا گیا ہو ، کوایسے استعمال کرے جیسے فلپ پلین نے استعمال کیا ہے۔
فلپ ایک فیشن ڈیزائن ہیں۔ انہوں نے اپنی ملکیتی فراری کار کے بونٹ پر اپنے جوتے رکھے اور ان کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔ گاڑی پر جوتے رکھے دیکھ کر فراری نے فلپ کو مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ  فلپ کے برتاؤ نے فراری برانڈ کی شہرت  کو نقصان پہنچا ہے اور یہ کمپنی کے لیے مزید مالی نقصان کا باعث ہے۔
فراری نے فلپ کولکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے فراری کا ٹریڈ مارک اپنی شہرت کے لیے استعمال کیا ہے ، جس کا مقصد اپنی مصنوعات   اور برانڈ کی تشہیر کرنا ہے۔یاد رہے کہ جس گاڑی پر فلپ نے جوتے رکھ کر تصویر بنائی  تھی، یہ اُن کی ملکیت ہی تھی۔
فراری کا دعویٰ ہے کہ  فلپ اپنے برانڈ کی تشہیر کے لیے ان کی کمپنی کو بدنام کر  رہے ہیں۔
فلپ نے ابھی تک انسٹاگرام سے تصویر کو ڈیلیٹ نہیں کیا ہے۔ فراری کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ خط  کی وصولی  کے دو دن بعد فلپ  کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔
فلپ نے فراری کے اس خط کو بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔  فلپ نے اپنے فالورز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے جوتوں کو اپنی لگژری کار پر رکھ  کر تصویر بنائیں اور پوسٹ کریں۔
فلپ نے اپنے فالورز کی بھیجی ہوئی تصاویر کا سلائیڈ شو بھی بنایا ہے۔
فلپ کی لڑائی   جوتا ساز  یا کارساز کمپنیوں کی لڑائی نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی ہمارے پرائیویٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے حق کی لڑائی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو چاہے پوسٹ کریں( بشرط کہ یہ کسی کو نقصان نہ پہنچائے) ۔
جہاں تک حقیقی قانونی جنگ کا سوال ہے تو دی فیشن لا (The Fashion Law) کی  رپورٹ کے مطابق فراری کی دلیل میں خاصا وزن ہے۔
امریکا کی طرح اٹلی میں بھی رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کا حامل تھرڈ پارٹیز کو اپنے برانڈ کے  ہو بہو یا ملتے جلتے ٹریڈ مارک کو استعمال کرنے سے روک سکتا ہے۔دی فیشن لا نے مزید لکھا کہ مذکورہ تصویر میں  فراری کے لوگو کا رنگ اور جوتوں کو رنگ ایسا ہے، جس سے لگتا ہے کہ فراری اور جوتا ساز کمپنی  ایک ساتھ کام کر رہے ہیں یا ان دونوں کا الحاق ہے، جس سے فراری کا ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا کیس زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔
بلوم برگ پر تبصرہ کرتے ہوئے فلپ کے آزاد قانونی مشیر گارمین روتوندارو نے فراری کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ  فراری  فلپ پر مقدمہ کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی یا نہیں۔


تاریخ اشاعت : اتوار 4 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں