داعش نے عدن میں پولیس مرکز پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

صنعاء : یمن میں داعش تنظیم کی شاخ نے ایک اعلان میں عدن شہر میں پولیس کے ایک مرکز پر خونی حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں یمن میں داعش تنظیم کی شاخ نے عدن شہر میں پولیس کے ایک مرکز پر خونی حملے کی ذمے داری قبول کر لی ۔واضح رہے کہ عراق اور شام میں فوجی مہم کے ساتھ بین الاقوامی اتحاد نے داعش تنظیم کے مالی اور اقتصادی انفرا اسٹرکچر سے نمٹنے کا عزم کر رکھا ہے۔ وہ سرحد کے راستے غیر ملکی جنگجوؤں کی آمد و رفت پر روک لگانے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 اگست 2019

Share On Whatsapp