وزارت قومی صحت نے ملک میں پولیو ختم نہ ہونے کی تفصیلات قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دیں

قومی اسمبلی کے تمام ارکان اپنے انتخابی حلقوں میں پولیو ویکسی نیشن میں مدد کریں، وزارت صحت کی اپیل

اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے ملک میں پولیو ختم نہ ہونے کی تفصیلات قومی اسمبلی کے سامنے رکھ دیں۔وزارت قومی صحت نے اپیل کی کہ قومی اسمبلی کے تمام ارکان اپنے انتخابی حلقوں میں پولیو ویکسی نیشن میں مدد کریں، پاکستان میں پولیو کے ختم نہ ہونے کی دس وجوہات ہیں۔وزارت قومی صحت نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپگنڈا کے باعث ویکسین سے انکار کرنے والوں میں اضافہ ہواہے، وزارت قومی صحت نے کہاکہ معاشرے میں پولیو کے بارے میں خطرے کا احساس موجود نہیں۔
وزارت صحت نے کہاکہ پولیو ٹیموں پر حملوں کے باعث ورکروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، پاک افغان سرحد پر لوگوں کے آنے جانے کے باعث ویکسی نیشن چیلنج بن گئی ہے۔ وزارت قومی صحت نے بتایاکہ افغانستان سرحد کے ساتھ مشترکہ راہداریوں کے اندر عدم رسائی نے مسئلے کو گھمبیر بنادیا دیا ہے،،کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے بنیادی ریزروائرز پولیو وائرس کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں،صاف پانی کی عدم فراہمی اور ناقص غذائیت بڑے چیلنجز ہیں، ملک میں مدافعتی مہم کے معمول میں کمزوری اہم وجہ ہے،پولیو کیخلاف مہم میں عملدرآمد کی سطح پر اتنظامیہ کی نگرانی میں کمی بھی رکاوٹ ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 3 اگست 2019

Share On Whatsapp