
نیند بھگانے کے لیے 12 سالہ طالب علم نے پیشاب کی نالی میں دھائی سوئی ڈال لی
ہوم ورک کے کےدوران نیند آئے تو اسے بھگانے کے درجنوں طریقے ہو سکتے ہیں لیکن نیند بھگانے کے لیے 12 سالہ چینی طالب علم جیسی بے وقوفانہ حرکت کسی نے نہیں کی ہوگی۔ اس طالب علم نے نیند آنے پر اپنی پیشاب کی نالی میں 10 سینٹی میٹر کی دھاتی سوئی داخل کر لی۔
شنسی سے تعلق رکھنے والے ایک 12 سالہ طالب علم، جن کا نام نہیں بتایا گیا، نے ہوم ورک کرنے کے لیے جاگنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی دادی اماں کی آکو پنکچر میں استعمال ہونے والی دھاتی سوئی کو اپنی پیشاب کی نالی میں داخل کر لیا۔
طالب علم کی ماں نے بتایا کہ اُن کے بیٹے نے اگلے دن دوپہر کے کھانے کے بعد روزانہ کی جانے والی ورزش نہیں کی ۔ جب وہ اپنے بیٹے کو باہر لے گئیں تو وہ بہت سست روی سے چل رہا تھا، وہ سمجھی کہ اُن کا بیٹا ویسے ہی کسی بات پر غصے میں ہے۔بعد میں لڑکے نے جاگنے کے لیے کی جانے والی اپنی انوکھی حرکت کا اعتراف کر لیا۔
اپنے بیٹے کا اعتراف سن کر ماں فوراً ہی انہیں لے کر مقامی ہسپتال پہنچی۔ہسپتال میں ڈاکٹروں نے دھاتی سوئی کو باہر نکال لیا ۔ خوش قسمتی سے اس نے زیادہ نقصان نہیں پہنچایا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس سے لڑکے کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔
تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019