Construction Company Will Turn Your Backyard Into A Tropical Oasis

یہ تعمیراتی کمپنی آپ کے صحن کو نخلستان میں بدل سکتی ہے

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

جب آپ کے گھر میں نخلستان بن سکتا ہے تو دور دراز کا سفر کیوں کیا جائے۔لوویزیانا کی ایک تعمیراتی کمپنی  نے  اب لوگوں کے گھروں  کے  صحن میں ہی نخلستان بنانے شروع کر دئیے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے صحن میں سوئمنگ پول یا چھوٹے تالاب تو ہوتے ہی ہیں لیکن اگر انہیں  نخلستان کے تالاب کی شکل دی جائے تب بھی اس پر عام تالاب جتنا ہی خرچ ہوگا۔

لوویزیانا  کی کمپنی زیڈیکو کنسٹرکشن ایل ایل سی   ایسے صحرائی نخلستان بناتی ہے، جن کے بیچ میں خوبصورت تالاب ہوتا ہے۔کمپنی کے بانی  33 سالہ  زیڈیکو  کا کہنا ہے کہ  تالاب میں سبزی مائل نیلا پانی، تالاب کے کناروں پر ریتلا ساحل  کسی صحرائی نخلستان کا نطارہ پیش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کے کلائٹس کی جتنی جائیداد ہو ، اسی کے حساب سے انہیں تعمیر کیا جا سکتا ہے اور اس کی  کم سے کم لاگت 20 ہزار ڈالر ہوگی۔

زیڈیکو کے بنائے   ان تالابوں کی تصویریں حال ہی میں  مقبول ویب سائٹ بور پانڈا پر شیئر ہوئیں تو تیزی سے وائرل ہوگئیں تاہم صارفین نے ان پر ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ کچھ صارفین  نے تو اسے  خوب سراہا ہے  لیکن بہت سے صارفین نے  زیڈیکو پر کافی تنقید بھی کی ہے۔ صارفین نے پوچھا کہ کہ کیا 20 ہزار ڈالر میں تالاب کی مرمت  اور دیکھ بھال کےاخراجات بھی شامل ہیں؟  صارفین کا کہنا ہے کہ اس تالاب کی ریت ہر سال تبدیل کرانی پڑے گی، اس کے اخراجات کون اٹھائے گا؟  پانی کی صفائی کا کام کون کرے گا یا اسے سردیوں میں کیسے ڈھانپا جائے گا؟ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تالاب کی مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات عام تالاب سے بہت زیادہ ہونگے۔

زیڈیکو کے بنائے چند تالابوں کی تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں