You Can Now Relax By Cuddling A Cow For $75 An Hour

صرف 75 ڈالر فی گھنٹہ میں گائے سے لاڈ پیار کرکے پریشانی ختم کریں

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_instagram' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

یورپ میں گائے سے لاڈ پیار کر کے پریشانی ختم کرنا عام ہے لیکن  امریکا میں بھی   اب ایک فارم نے  شہریوں کے لیے یہ سہولت پیش کر دی ہے۔نیویارک کے ایک فارم  میں انتظامیہ  نے  مہمانوں کو صرف 75 ڈالر فی گھنٹہ میں گائے سے لاڈ پیار کرنے کی سہولت دی ہے۔
ماؤنٹین ہاؤس فارم  نیویارک میں واقع  33 ایکڑ کا فارم ہے۔یہ فارم پچھلے نو سالوں سے اپنے مہمانوں کو گھوڑ سواری اور گھوڑوں سے لاڈ پیار کر کے  پریشانیاں کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس فارم ہاؤس نے اب  دو گائیں بھی خریدی ہیں تاکہ مہمان گایوں کے ساتھ بھی لاڈ پیار کر سکیں۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی سوزانے وولرز اپنے شوہر کے ساتھ اس فارم ہاؤس کو چلاتی ہیں۔ایک بار انہوں نے اپنے ملک کا دورہ کیا تو انہیں گایوں کے ساتھ لاڈ پیار کے  صحت پر اچھے اثرات کے بارے میں پتا چلا۔سوئیزرلینڈ اور نیدر لینڈ جیسے یورپی ممالک میں گایوں کے ساتھ لاڈ پیار کرکے ذہنی پریشانیاں کم کرنا عام ہے۔
سوزانے یہ جان کر حیران  رہ گئیں کہ  امریکا میں ایسا کوئی تصور نہیں ہے۔ اسی وجہ سے سوزانے نے بونی اور  بیلا نامی گایوں کی جوڑی خرید لی۔ اب ماؤنٹین ہاؤس فارم کا دورہ کرنے والے گھوڑوں کے ساتھ ساتھ گایوں سے بھی لاڈ پیار کر سکیں گے۔
سوزانے نے سی این این کو بتایا  کہ    امریکا میں لوگ کتوں اور بلیوں سے  علاج کے بارے میں تو جانتے ہیں لیکن وہ اسے بڑے جانوروں جیسے گایوں سے منسلک نہیں کرتے۔

سوزانے نے بتایا کہ گائے   کے دل کی  دھڑکن کی رفتار  کافی سست ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاموشی کے دوران گائے کو لاڈ پیار کرتے ہوئے اس کے دل کی  دھڑکن کومحسوس کرنا آپ کو بھی پرسکون کردیتاہے۔
ماؤنٹین ہاؤس فارم اس وقت ہر روز گائے سے لاڈ پیار کے ایک یا دو سیشن پیش کرتا ہے، ہر سیشن میں شریک ہونے والوں کی تعداد بس دو تک ہو سکتی ہے اور اس کی فی گھنٹہ فیس 75 ڈالر ہے۔ سوزانے کا دعویٰ ہے کہ گایوں سے لاڈ پیار کرنے والے ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں