کرالر ٹرانسپورٹر۔ 50 سالوں سے ناسا کے بوجھ اٹھانے والی حیرت انگیز گاڑی

ناسا کے کینیڈی سپیس سنٹر میں موجود کرالر  ٹرانسپورٹر  بھاری بوجھ اٹھانے کے لیے ایک حیرت انگیز اور متاثر کن مشین ہے۔ یہ 50 سالوں سے بھاری بوجھ کینڈی سپیس سنٹر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے۔یہ دنیا کی سب سے بڑی سیلف پاورڈ وہیکل بھی ہے۔کرالر ٹرانسپورٹر وہ گاڑی تھی جس نے Apollo Saturn V کو سپیس سنٹر میں ایک جگہ سے دوسری جگہوں پر منتقل کیا تھا۔

اس کے بعد سے ہی کرالر ٹرانسپورٹر ہر سپیس شٹل یا راکٹ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے۔کرالر ٹرانسپورٹر راکٹس اور شٹلز کو ہی نہیں بلکہ لانچنگ پیڈز کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے۔
اس مشین کا ڈیزائن ایک ایسی بڑی مشین  سے متاثر ہو کربنایا  گیا ہے جو کھدائی اور کان کنی میں استعمال ہوتی تھی۔اس مشین کی لاگت 14 املین ڈالر  اور وزن 2721 ٹن ہے۔
یہ مشین اپنے وزن سے 200 فیصد زیادہ یعنی 12 ملین پاؤنڈ وزن اٹھا سکتی ہے۔کرالر ٹرانسپورٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 1.6 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 1 میل فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
کرالر ٹرانسپورٹر کے فیول ٹینک میں 19 ہزار لیٹر ڈیزل ڈالا جا سکتا ہے۔ ایک کلومیٹر کا فاصلے طے کرنے میں  یہ 296 لیٹر ڈیزل خرچ کرتی ہے۔کرالر ٹرانسپورٹر کے منیجر کا کہنا ہے کہ  اس مشین کو اگلے 50 سالوں تک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس مشین کا سائز اگرچہ بہت بڑا ہے لیکن  کے سٹیئرنگ کا سائز ایک چھوٹی گوکارٹ ریسر جتناہی ہے۔تاہم یہ چھوٹا کا سٹیئرنگ وہیل  برقی ہے  ، جس سے اس بڑی مشین کو آرام سے موڑا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 28 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں