Indonesian Man Walking 500 Miles Across The Country Backward

انڈونیشین شخص پورے ملک میں الٹے قدموں چل کر 500 میل کا فاصلہ طے کر رہا ہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  جنگلات کی حفاظت  کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے پورے ملک میں 500 میل کافاصلہ الٹے قدموں چل کر طے کر رہے ہیں۔
43 سالہ میڈی باسٹونی  مشرقی جاوا میں  اپنے گاؤں ڈانو سے    پیچھے منہ کر کے جکارتا کی طرف چلنا  شروع ہوئے۔ میڈی کو  امید ہے کہ وہ 17 اگست  یعنی یوم آزادی کے دن تک 500 میل کا فاصلہ طے کر کے  جکارتا پہنچ جائیں گے۔


میڈی الٹے قدموں چلتے ہوئے رئیر ویو مرر کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے وہ گردن گھمائے بغیر پیچھے کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔
میڈی کو امید ہے کہ جکارتا میں اُن کی ملاقات صدر جوکو ویڈوڈو سے ہو جائے گی۔ میڈی کا ارادہ ہے کہ وہ صدر سے ماؤنٹ ویلس پر علامتی پودا لگانے کی درخواست کریں گے۔
میڈی  کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن ماؤنٹ ویلس کے گرد و نواح میں جنگلات کی حفاظت کے لیے کافی کام کررہے ہیں لیکن صدر کی جانب سے علامتی پودا لگانے سے  لوگوں میں اس حوالے سے زیادہ شعور بڑھے گا۔


تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں