بورس جانسن کی کابینہ میں بریگزٹ کے حامیوں کی بڑی تعداد میں شمولیت

متنازعہ سیاست دان پریتی پٹیل وزیرداخلہ،مے کابینہ کے 50فیصد وزراء کو گھر کی راہ دکھا دی گئی

لندن : نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 31وزراء پر مشتمل نئی ملکی کابینہ میں بریگزٹ کے حامی سیاست دانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈومینیک راب کو جیریمی ہنٹ کی جگہ وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید کو وزیر خزانہ جب کہ متنازعہ سیاست دان پریتی پٹیل کو وزیر داخلہ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ بورس جانسن نے سابق وزیر اعظم ٹریزا مے کی کابینہ کے نصف سے زائد ارکان اپنی کابینہ میں شامل نہیں کیے۔ جانسن نے اپنی کابینہ کا پہلا اجلاس روز طلب کر لیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp