دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا،

وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ کو پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹس کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

ممبئی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل اتوار کو ہو گا جس میں دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دھونی کے سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ کو پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹس کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے تاہم ٹیسٹ سیریز کیلئے ان کا انجری مسائل سے نجات پانے والے وریدی من ساہا سے جوڑ پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کو بھی آرام کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 جولائی 2019

Share On Whatsapp