Biscuits Start Baking In Hot Car During Heat Wave

گرمی کی شدت سے کار میں بسکٹ پکنے لگے۔ محکمہ موسمیات کا تجربہ

نبراسکا، امریکا میں نیشنل ویدر سروس نے  ایک تجربے  کے ذریعے عوام کو گرمی کے بارے میں آگاہی دی۔ نیشنل ویدر سروس نے اپنے تجربے میں ایک گرم کار میں صرف گرمی سے ہی بسکٹ تیار کر لیے۔جمعرات کو ااماہا میں نیشنل ویدر سروس نے کار میں بسکٹ بنانے کا تجربہ کیا اور اس سے متعلق اپ ڈیٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کیں۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشرقی نبراسکا میں  ہفتے کو شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

اسی کے متعلق آگاہی دینے کے لیے نیشنل ویدر سروس نے یہ تجربہ کیا۔
اپنے تجربے کے دوران نیشنل ویدر سروس نے ایک بیکنگ ٹرے میں 4 کچے بسکٹ رکھ  کر ٹرے کو کار کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیا۔45 منٹ بعد بسکٹ پھولنے لگے۔ چند گھنٹوں میں ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو بتایا گیا کہ پچھلی سیٹ اگرچہ سائے میں تھی لیکن اس کا درجہ حرارت بھی 144 ڈگری فارن ہائٹ یا 62 ڈگری سیلسئس تک پہنچ گیا۔
گرمی میں بسکٹ تیار ہوتے رہے ، جلد ہی ان کا رنگ سنہری مائل ہوگیا۔چند گھنٹوں  تک پکنے کے بعد بسکٹ تیار ہوگئے، جس کے بعد نیشنل ویدر سروس نے ان کے کھانے کی  تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 گھنٹے تک دھوپ میں رہنے کے بعد بسکٹ کھانے کے قابل ہو گئے۔انہوں نے لکھا کہ ٹرے کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 185 ہو گیاتھا۔
اس تجربے کے ذریعے نیشنل ویدر سروس نے لوگوں کو خبردار کیا کہ اپنے پالتو جانور ور بچے کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ کار کا درجہ حرارت خطرناک حد تک زیادہ ہو سکتا ہے۔

2017ء میں دوبئی کے ایک شیف نے شدید گرمی میں  ایک فرائی پین میں انڈے ڈال کر 10 منٹ کے لیے باہر رکھے تھے، جو پک کر تیار ہوگئے۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 19 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں