مریم نواز سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہوں؟ وینا ملک نے بتا دیا

مریم نواز سے نفرت اس لیے ہے کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف ہیں

کراچی : پاکستان کی معروف شوبز سلیبریٹی وینا ملک کا شمار پاکستان کے جانے پہچانے چہروں میں ہوتا ہے، وہ اکثر کسی نہ کسی بات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔اب بھی انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت دن ہوگئے آپ لوگوں سے بات نہیں ہوئی، ہیش ٹیگ ”آسک وینا“ کا استعمال کرکے اپنے سوالات پوچھیں‘۔
اس کے بعد وینا ملک سے کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوالات پوچھے اور انہیں نے اس کے جوابات دیئے۔
اسی دوران ایک صارف نے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا طلاق یافتہ؟ اس پر وینا نے جواب دیا کہ’ میں سنگل ہوں‘۔ ایک اور صارف نے یہ سوال کیا کہ ’کیا آپ مستقبل قریب میں دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں‘ تو وینا ملک نے جواب میں لکھا کہ ’نہیں‘۔ ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ ان کے بارے میں ایک لفظ کہیں‘ جس پر وینا نے جواب دیتے ہوئے ’لیڈر‘ لکھ دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مریم نواز شریف کے اتنا زیادہ خلاف کیوں ہیں؟‘ تو وینا ملک نے جواب دیا ’کیونکہ وہ پاکستان کیخلاف ہیں‘۔ایک صارف نے سوال کیا کہ ’کیا ایسا ممکن ہے آپ اور اسد (وینا کے سابق شوہر) دوبارہ ایک ہوجائیں‘ تو وینا ملک نے اس کا جواب بھی ’نہ‘ میں دیا۔وینا ملک کے ایک فین نے ان سے دریافت کیا کہ’ کیا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کے موجودہ حالات میں بہترین انتخاب ہیں؟‘ تو وینا نے جواب دیا کہ ’جی ہاں بالکل‘۔ایک صارف نے پوچھا کہ’ موجودہ دور میں آپ کی سب سے فیورٹ اداکارہ کونسی ہیں‘ اس پر وینا ملک نے کواب دیا ’میرا جی‘۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp