بدقسمتی ہے کسی بھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی ‘بہار بیگم

چند ماہ قبل فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی کا بہت شوروغوغہ ہوا تھا لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی

لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ کسی بھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی اور سمجھ سے بالا تر ہے کہ اس انڈسٹری کو کیوں نظر انداز کیا جاتا ہے ، چند ماہ قبل بھی فلم انڈسٹری کیلئے پالیسی کا بہت شوروغوغہ ہوا تھا لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک وہ بھی دور تھاجب فنکار کئی کئی دن تک گھر کی شکل نہیں دیکھتے تھے کیونکہ اس وقت 24گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا۔
ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ریڈی میڈ کام کی بجائے حقیقی معنوں میں محنت کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے شہرت اور عزت کمائی ہے انہیں اسے کچھ واپس بھی کرنا چاہیے ۔ جب فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ خاموش ہوں گے تو حکومت کیونکہ ہماری مدد کے لئے آگے آئے گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp