Photos Of How Cricketers Will Look When They Get Old Goes Viral

معروف کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیس ایپ وائرل چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگا

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

لاہور : سوشل میڈیا پر ہر دن نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں اور اپنی خصوصیت و انفرادیت کے سبب کچھ پوسٹ صارفین میں بہت جلد مقبول ہو جاتی ہیں۔اسی طرح کی ایک پوسٹ آج سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں موجودہ دور کے مشہور و معروف کرکٹرز کو ان کے بڑھاپے میں دکھایا گیا ہے۔فیس ایپ وائرل چیلنج سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر صارفین ان کھلاڑیوں کی بدلی ہوئی اور 50سے 60سال کی عمر کی تصاویر کو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔
شائقین نے نئے فلٹرز کے ساتھ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جسے شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔جن مایہ ناز کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے مچل سٹارک، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ سمیت پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شامل ہیں۔                                                     

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp