ممبئی پولیس کا اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپہ،گھر میں موجود نہیں تھیں ،تفتیش نہ ہوسکی

, ریاست اتر پردیش میں اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کیا گیا اس لئے تفتیش کرنی ہے ، پولیس

ممبئی : پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا تاہم اداکارہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا گیا تاہم اداکارہ کی گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس ان سے تفتیش نہ کر سکی۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں 2018 میں اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کیا گیا جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ تمام تر معاہدوں کے باوجود سوناکشی دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کر سکیں جس کی وجہ سے شو کی انتظامیہ کو بھاری نقصان اٴْٹھانا پڑا۔
دوسری جانب سوناکشی سنہا کے ترجمان کی جانب سے تردید کی گئی اور کہا گیا کہ دھوکہ دہی کے حوالے سوناکشی سنہا پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp