Pakistan Won Cricket Parliamentary Cup

پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے

لندن : پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ میں جاری انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے گئے تھے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے اور پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار  ادا کیا۔ پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کیا۔











































تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 جولائی 2019

Share On Whatsapp