اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے انصاف کی منتظر ہوں،مریم نواز

, ٴنواز شریف کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی گزارش کرتی ہوں، بغیر کسی تاخیر کے فوری رہا کیا جائے،بیان

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ سے مؤدبانہ گزرش کرتی ہوں کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور نواز شریف کو انصاف فراہم کرتے ہوئے کسی تاخیر کے بغیر فوراً رہا کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے جمعہ کے روز اپنے ایک جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی طرف انصاف کیلئے منتظر ہوں نواز شریف 3بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والے پاکستان کے پہلے اور واحد شخص ہے اب یہ معاملہ نواز شریف تک محدود نہیں رہا لحاظ نواز کو انصاف کرتے ہوئے کسی تاخیر کے بغیر فوری رہا کیا جائی

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp