نیب کا وزیرسندھ توانائی امتیاز شیخ کےخلاف انکوائری کا فیصلہ

امتیازشیخ پرکورنگی میں30 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، امتیاز شیخ کیخلاف 2005ء میں بھی اینٹی کرپشن میں مقدمہ بدرج ہوا تھا

کراچی : نیب نے صوبائی وزیر سندھ امتیاز شیخ کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا، امتیاز شیخ پرکورنگی میں 30 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،امتیاز شیخ کیخلاف 2005ء میں بھی اینٹی کرپشن میں مقدمہ بدرج ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سندھ حکومت کے وزیرتوانائی امتیاز شیخ کے خلاف نکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ کیخلاف نیب کو درخواست موصول ہوئی تھی۔
امتیاز شیخ نے کورنگی میں 30 ایکڑ اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیں۔جس پر نیب نے ان کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ہے۔امتیاز شیخ کیخلاف 2005ء میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج تھا۔ دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب کے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کو قانون اور ایس او پیز کے مطابق احتساب عدالتوں، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں نمٹانے کیلئے تمام علاقائی بیوروز اور آپریشن ڈویژن سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر تجربہ کار قانونی ماہر، کنسلٹنٹس اور خصوصی پراسیکیوٹرز شامل کرکے پراسیکیوشن ڈویژن کو فعال بنایا گیا ہے، شہادتوں کو جمع کرنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے جس کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی غوروخوض کے بعد پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔
احتساب عدالتوں میں نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو کہ بہترین سزا کی شرح ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیب نے میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے جو کہ ایک مشکل ہدف ہے تاہم سخت محنت کے ذریعے پاکستان کو قانون کے مطابق کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جس سے نہ صرف نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی فرد نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp