پاک بحریہ کا مبارک ولیج کراچی میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن، بری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لیں


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
اسلام آباد : پاک بحریہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے تعاون سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کر کے کراچی کے ساحلی علاقے مبارک ولیج میں سنہری پوائنٹ کے قریب 300 ملین روپے مالیت کی تقریباً675 کلو گرام حشیش اور 4 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی۔

منشیات کو سمندری راستے کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا۔ مزید کاروائی کے لئے پکڑی جانے والی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

    منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائی پاک بحریہ کی بہترین نگرانی کے باعث ممکن ہوئی ۔ یہ کامیابی پاک بحریہ کے اپنے سمندروں اور ساحلوں کو کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp