کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، رپورٹ , دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چمپئن ملے گا

لارڈز : کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل پرسوں اتوار کو میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائیگا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا،دونوں ہی ٹیمیں اب تک کوئی ورلڈکپ نہیں جیت سکی ہیں اور اس بار دنیائے کرکٹ کو نیا ورلڈ چمپئن ملے گا۔تفصیلات کے مطابق میگاایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی ۔
میگا ایونٹ کا فائنل (کل)اتوار چودہ جولائی کو میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت کے بعد 23 سال بعد دنیائے کرکٹ کو نیا عالمی چمپئن مل جائے گا کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران وہی ٹیمیں چمپئن بنتی رہیں جو اس سے قبل بھی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی تھیں،اس سے قبل 1996 میں سری لنکا کی ٹیم نے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو وہ آخری ٹیم تھی جو پہلی مرتبہ چمپئن بنی تھی۔
اس کے بعد 1999 میں آسٹریلین ٹیم چمپئن بنی تھی لیکن وہ 1987 میں ٹائٹل اپنے نام کر چکی تھی اور پھر آسٹریلیا نے 2003 اور 2007 کا بھی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔2011 میں بھارتی ٹیم نے اپنی سرزمین پر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو دوسری بار ورلڈ چمپئن بنی تھی، اس سے قبل 1983 میں کپیل دیو کی زیر قیادت بھارت پہلی مرتبہ چمپئن بنا تھا،2015 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تھی تاہم آسٹریلیا نے انہیں شکست دے کر پانچویں مرتبہ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا تاہم 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا دونوں کی شکست کے بعد اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں لہٰذا اب دنیا ایک ایسی ٹیم کو عالمی چمپئن بنتا ہوا دیکھی گی جس نے اس سے قبل کبھی بھی یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp