ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، شیخ مدثر اور علی حیدر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

بیجنگ : پاکستانی کیوئسٹس شیخ محمد مدثر اور علی حیدر فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ایف کے تیسرے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ شیخ مدثر نے نیوزی لینڈ کے مارکس مائوت کو 3-0 فریمز سے ہرا کر دوسری کامیابی سمیٹی۔ بعدازاں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں بھی شیخ مدثر نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھا اور مصری کیوئسٹ سیف نورالدین کو 3-2 فریمز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ میں جگہ بنا لی۔
گروپ کے میں پاکستان کے علی حیدر نے اپنے آخری گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے لانگ ریان لی کو 3-1 فریمز سے زیر کر کے دوسری کامیابی اپنے نام کی۔ اس کے ساتھ ہی براہ راست لاسٹ 32 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp