سٹارک کی شاندار بائولنگ، سنگل ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

برمنگھم : سٹار آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں سنگل ایڈیشن میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں جونی بیئرسٹو کو آئوٹ کر کے سابق ہم وطن بائولر گلین میگراتھ کی ایک ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ واضح رہے کہ میگراتھ نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 26 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کی تھی۔ 12 برس بعد میگراتھ کے ہم وطن بائولر سٹارک نے انہیں عالمی ریکارڈ سے محروم کر دیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 12 جولائی 2019

Share On Whatsapp